ہمارا ویژن

جب ذکر ہوتا ہے شرفا ء سلسلہ بکریہ کے گدی نشینوں کا ، سلالہ ٔ اول خلیفہ مسلمین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اولاد کا اپنے  آباء و اجداد کے تاریخی کردارکو مکمل کرنے  کا، امام اہل سنت کے عہد کو پورا کرنے ، ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے  کا تو  خود بخود  اسلام کی نشر و اشاعت میں ان کا کردار، ان کی صلہ رحمی ، ان کا تاریخی کردار، اسلام کے اولین خاندانوں میں سے ایک خاندان کے طور پر ان کا نمایاں ہونا یہ سب انہی سادات کا نصیب ہے اللہ ان سب کی حفاظت فرمائے اور تا قیامت اللہ ان کو  باوجود علاقائی اور لسانی اختلاف کے اپنے آباء کے دین پر  جمع کیے رکھے۔

  • ادارہ
  • تقدیر

بکری گدی نشین،  ایک مصری  اور مکمل قانونی تنظیم ہے ، قانون کی شق نمبر ۱۷۷ بمطابق سن   ۱۹۷۶  ؁کے جو کہ مصر میں موجود  صوفی سلسلوں سے متعلق ہے۔ مصر میں تین خانقاہیں ہیں، خانقاہ بسلسلہ بکریہ( جو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اولاد کی طرف منسوب ہے۔)  خانقاہ بسلسہ عنانیہ ( جس کا سلسلہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ  سے ملتا ہے) اور  خانقاہ بسلسلہ وفائیہ۔

سلسلہ بکریہ تقریبا ۵۰۰ سال پرانی ہے، اس کے بنیادی دو ڈھانچے ہیں، ایک  صوفی جو  طریقہ بکریہ صديقیہ کے نام سے مشہور ہے اور دوسرا جنرل سیکریٹریٹ نسب اور دیگر امور سے متعلق۔

English Translation coming within a few days