حضرة ابو بكر سلطنتیں

tree.jpg

Introductions and explications of the families, clans, and tribes from the lineage of Abu Bakr Al-Siddiq (RA) of the Bani Taim (Taym) branch from the tribe of Quraish (Quraysh) in Mecca (Mekka) and the Prophet Muhammad's (PBUH) greatest companion, the first Caliph of the four rightly guided Caliphs.

عراق

عراق کی سرزمین سے قبائل بنو بکر کا تعلق بہت پرانا تھا کہ یہ ان کا اولین رخ تھا، چنانچہ عراقی علاقوں سے مصر میں آکر آباد ہونے والے بنو بکر قبائل میں سے کنانہ کے حصے میں آئے جناب قاضی ہاشم بن ابو بکر جنہوں نے مصر میں قیام کیا۔

اسی طرح عراق کے علاقے میں بنو الجوزی اپن دینداری اور علمی نسبت کی وجہ سے معروف ہیں ، اور سہروردیہ اپنی علمی اور تصوف سے وابستگی کی وجہ سے جانے پہچانے جاتے ہیں، یہ لوگ کوفہ ، بصرہ، بغداد، اربیل اور موصل میں صدیوں سے آباد ہیں

اللہ تعالی نے اپنے فضل سے ان کو تاتار کی فتنے سے بچائے رکھا اور تاتاریوں کے جانے کے بعد یہ لوگ مشرق کے رخ پر چل پڑے یہاں تک کہ چین ، ہندوستان کی وادیوں،  نیپال کے پہاڑوں  اور بلاد ماوراء النہر کو اپنی آماجگاہ بنایا۔

عراق  کوہمیشہ سے بنو بکر کے مشرقی علاقے کے قبائل کے لیے ایک مرکز کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ عراق کے بعد ہم آگے بڑھتے ہیں اور ان کے دیگر علاقوں پر بات کرتے ہیں۔