حضرة ابو بكر سلطنتیں

tree.jpg

Introductions and explications of the families, clans, and tribes from the lineage of Abu Bakr Al-Siddiq (RA) of the Bani Taim (Taym) branch from the tribe of Quraish (Quraysh) in Mecca (Mekka) and the Prophet Muhammad's (PBUH) greatest companion, the first Caliph of the four rightly guided Caliphs.

  • بلاد فارس والهند ووسط وجنوب شرقي آسيا

    جیساکہ ابتدا میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خلافت راشدہ سے نوازا گیا اسی طرح ان کی اولاد کی بھی مملکت اسلامیہ کے اطراف میں ایک مکمل سلطنت تھی ، جو کہ ہندوستان کے علاقے حیدر آباد میں تھی، جہاں پر ان کا حکم تقریبا دو صدیوں تک رہا۔

    پھر دیگر سلطنتوں کی طرح اس کو بھی زوال آگیا، لیکن ان کے اثرات ابھی تک ختم نہیں ہوئے، چنانچہ ان کی علم و معرفت کا دریا بہہ رہا ہے آج تک، زیادہ دور نہ جائیں، دیوبند کے جامعہ دارالعلوم ہی کو دیکھ لیں جس کو برصغیر کی ازہر کہا جاتا ہے۔

    ،  ان میں سے بادشاہ بھی تھے، اور اہل علم بھی اور سلاطین ہند کے رشتہ دار بھی، جیساکہ مشہور ہے کہ خوارزمی بادشاہ نے خاندان صدیقیہ میں شادیاں کیں۔

    ہندوستان اور وسط ایشیا کی ریاستوں میں  آل صدیق کی  بڑی تعداد نے ہجرت کی، چنانچہ اس علاقے کے لوگوں کی یہ خوش قسمتی تھی کہ ان کے حصے میں اتنے عظیم لوگوں کا اتنی تعداد میں ہجرت کرنا نصیب ہوا،  چنانچہ مقام رے میں علامہ فخرالدین رازی، جن کی بہت ساری علمی تصانیف  اور  تفاسیر مشہور ہیں، اور جلال الدین رومی افغانستان کے علاقے بلخ میں۔

    نیشاپور میں آل  ابن عمروک  جو کہ محدث تھے۔ اسی طرح ہندوستان و سندھ، کرمان، شیراز ، فارس اور ماوراء النہر  کے بقیہ علاقوں میں صدیقی خاندان کے یکتا  پسران اتنی تعداد میں ہیں کہ ان کو گننا مشکل ہے۔

    ہمارے ساتھ رہیے گا تاکہ ان اہل علم کے کچھ حالات سامنے لا ئے جاسکیں ، پس جو راستہ پر چل پڑا عنقریب منزل پالے گا۔